بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دے گا،مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخز انہ مفتاح اسماعیل نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ پی ٹی آئی خسارہ کم کرنے کی بجائے اس کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کا وطیرہ بن گیا ہے کہ جو چیز مہنگی کرنی ہو اس کا جواز پچھلی حکومت پر جھوٹے الزامات لگا کر پیدا کیا جاتا ہے۔ حکومت دنیا میں پاکستان کی ساکھ خراب کر رہی ہے، اسد عمر اور عمران خان نے ظلم و ستم ڈھائے، بہت سارے جھوٹ بولے گئے، 2 مہینے میں تبدیلی سب کے سامنے ہے،، آڈٹ کے نام پر یہ اپنا دل خوش کر لیں، لیکن پہلے خیبرپختونخوا کے منصوبوں کا آڈٹ ہونا چاہیے۔بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے عندیے کے جواب میں ردّعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کی حکومت پاور سیکٹر کا 10 سے بارہ ارب روپے کا خسارہ خود برداشت کرتی تھی۔