پاکستان کے اداروں اور حکمت عملی پر کڑی نظر رکھی جاری ہے.ایف اے ٹی ایف
آٹھ اکتوبر کو پاکستان پہنچنے والی ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے اداروں اور حکمت عملی پر کڑی نظر رکھی جاری ہے۔ ایف اے ٹی ایف ٹیم کے پاکستان میں اہم اداروں کے دورے اور اداروں کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ایف اے ٹیم کی ٹیم نے پورا دن گزارا جس میں مالی معاونت روکنے سے متعلق قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ایس ایس سی پی حکام نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر تیار کیا گیا پیپر بھی پیش کیا۔ ایف بی آر میں ٹیم نے پورا دن گزارا اور حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، انیس اکتوبر تک وفد پاکستان میں رہیگا جس میں مختلف اداروں کے دورے اور سربراہان سے ملاقاتیں بھی جاری رہیں گی۔