ننھی زینب کے قاتل عمران سے خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل میں آخری ملاقات کر وا دی گئی، ملاقات کرنے والوں میں خاندان کے 30 افراد شامل تھے، تمام افراد کی عمران سے ملاقات سیل کے اندر کرائی گئی،ننھی زینب کے قاتل عمران کوصبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، میڈیکل آفیسر کی کلیئرنس کے بعد مجرم کی لاش ورثا کے حوالہ کی جائے گی۔ ورثہ کو دو افراد کے ایمبولنس کے ہمراہ جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،مجرم عمران پر زینب سمیت آٹھ بچیوں کو قتل کرنے کے مقدمات درج ہوئے
زینب قتل کیس :مجرم عمران کو صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا
Oct 16, 2018 | 22:40