جاپان میں آئے طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہوگئی۔
جاپان میں آ ئے شدید طوفان ہیگی بیز سے مرنے والوں کی تعداد بدھ کو بڑھ کر 74 ہو گئی جبکہ 212 دیگر زخمی ہیں اور 15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جاپان میں تیسرے روز بھی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے 74 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جس میں اضافے کا امکان ہے۔ طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔بارشوں کے باعث ملک بھر میں 200 دریاﺅں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ140 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آے ہیں۔70 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے جبکہ شیلٹر ہومز میں صرف 50 ہزار افراد موجود ہیں۔حکام نے مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔