شہیدملت لیاقت علی خان کی آج انہترویں برسی منائی جارہی ہے
پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہیدملت لیاقت علی خان کی آج انہترویں برسی منائی جارہی ہے۔ لیاقت علی خان مشرقی پنجاب کے شہرکرنال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھارت اورآکسفورڈیونیورسٹی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھ مل کربرصغیرکے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کے لئے جدوجہد کی۔ لیاقت علی خان کوانیس سواکاون میں آج ہی کے دن راولپنڈی کے کمیٹی باغ میں ایک جلسے کے دوران شہید کردیاگیا۔بعدمیں کمیٹی باغ کانام لیاقت باغ رکھ دیاگیا۔ انہیں کراچی میں مزارقائدکے احاطے میں سپردخاک کیاگیا۔