وفاقی حکومت کے افسر کے گھرچوری، نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی اور سامان لے گئے
موضع ڈھلواں کے رہائشی وفاقی حکومت کے گزیٹڈ افسر کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی اور سامان چرا لے گئے۔دو دن بعد تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت میں سرکاری ملازم اسلام آباد میں سیکشن آفیسر شاہد بشیر اور اسکی بیوی نواحی گاوں ڈھلواں میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے نامعلوم چورو گھر کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور سیفوں کے تالے توڑ کر 45000 روپے نقدی،ایک لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،اور ایک لاکھ روپے کی قیمتی گھڑیا ں چوری کرکے فرار ہو گئے۔شاہد بشیر کی درخواست پر دو دن بعد تھانہ صدر بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کر لیا۔