میں چاہتا ہوں اپوزیشن روز جلسہ کرے اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو، وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کی تحریک بری طرح ناکام ہو گی، میں چاہتا ہوں یہ روز جلسہ کریں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی ، معاشی اور مہنگائی کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم نےمہنگائی کمی سےمتعلق حکومتی ایکشن پلان پراراکین کواعتماد میں لیتے ہوئے کہا گندم کی سپلائی پوری ہو چکی ہے، صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے۔ اسلام آباد:اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اورجلسوں کا بھی جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کا بیانیہ بکنے والے نہیں، ملک کولوٹنے اورر منی ل