ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں جو اپوزیشن کو پسند نہیں ہے، شبلی فراز
اسلام آباد : سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے، اب ساتھ کھڑے ہیں تو منہ چھپانے کیلئے رومال چاہئے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ن گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب پہلے بھی آکر دھمکیاں دے کر گئے تھے لیکن ان سے یہ پوچھیں کہ اثاثے کیسے بنائیں، اس کا یہ لوگ جواب نہیں دے رہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ میں نے تجویز دی تھی اپوزیشن قائدین کو منہ چھپانے کےلیے رومال بھی دیں کیونکہ یہ لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے تھے اور اب ساتھ کھڑے ہیں تو منہ چھپانے کےلیے رومال تو چاہیے ہوگا۔