اگر فضل الرحمان 15دن دھرنا دے دیں توسیاست چھوڑ دوں گا : وزیر اعظم
تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بیروزگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔ حکومت مخالف تحریک کے تذکرے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیں، جو آج جلسے کر رہے ہیں انہوں نے ہی ملک کا بیڑہ غرق کیا ، یہ دو چار جلسے کر کےتھک جائیں گے، کہا کہ اپوزیشن کو جلسوں اور دھرنوں کا تجربہ نہیں، اگر مولا نا فضل الرحمان 15دن دھرنا دے دیں توسیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے نکلے ہیں۔