ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 659 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ ، پنجاب اور اسلام آباد میں 2، 2 جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔این سی او سی نے بتایا کہ اب تک سندھ میں 2568، پنجاب میں 2283، خیبرپختونخوا میں 1265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، گلگت میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6621 ہوگئی ہے۔