تحائف کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے حکومت کو 11نومبر تک کی مہلت
وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو 11نومبر تک کی مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکومتی اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے توشہ خانہ کیس میں معاونت کے لئے وقت مانگا ہے۔ عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت11نومبر کو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کو پبلک کرنے کا حکم چیلنج کررکھا ہے۔