برطانیہ میں مہنگائی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

Oct 16, 2024 | 14:07

 برطانیہ میں مہنگائی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے مہنگائی کم ہونے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق  برطانیہ میں مہنگائی بینک آف انگلینڈکے 2فیصد ہدف سے بھی نیچے آگئی ہے اور اس وقت مہنگائی کی شرح 1.7 ہے جو گزشتہ 3 برس کی کم ترین سطح ہے۔برطانیہ میں مہنگائی نیچےآنے کے  باوجود اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے مگر قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار سست ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیٹرول اور فضائی کرایوں میں کمی نے مہنگائی کم ہونے میں نمایاں کردار ادا کیا جب کہ مہنگائی میں کمی سے آئندہ ماہ شرح سود میں کمی کا امکان بھی مزید روشن ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں