پاکستان سمیت دنیا کے متعدد مقامات پر رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

ذی الحج کی پندرہ تاریخ کا مکمل چاند،، سورج غروب ہوتے ہی ہر سُو چاندنی بکھیرے گا،، مگر رات پاکستانی وقت کے مطابق نو بج کر چون منٹ پر زمین کا سایہ اسے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردے گا،،، جی بالکل،، رواں برس کا آخری چاند گرہن ہوگا،، جس کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا، یورپ، افریقہ اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا،، چاند کا زمین کے سائے تلے سفر چار گھنٹے تک جاری رہے گا،،، مکمل چاند کا مکمل گرہن،، جسے ہارویسٹ ایکلپس،، ماہرینِ فلکیات کے نزدیک یہ انسانی تاریخ کا ایک خوبصورت اور نادر نظارہ ہوگا،، جسے اگلی بار دو ہزار چوبیس میں دیکھا جاسکے گا،، تاہم اس بار چاند پر زمین کے جس حصے کا سایہ پڑے گا وہ نسبتاً کم گہرا ہوگا،،، توہم پرست افراد نے چاند گرہن سے بہت سی غلط روایات منسوب کررکھی ہیں،، لیکن ماہرین فلکیات اور علماء کا کہنا ہے اس طرح کے مناظر انسان کو کائنات سے جوڑتے ہیں،، یہ کائنات کی ایسی تصویر لوگوں کے سامنے لاتے ہیں جسے عام طور پر دیکھا نہیں جا سکتا،،،۔۔۔