ایک شہری نے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے نما جہاز بنا کر اڑانا شروع کردئیے
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مہم کے دوران ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان الفاظ کی جنگ تو جاری ہے،، لیکن ایسے میں ایک شہری نے دونوں صدارتی امیدواروں کے پتلے بنا کر کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب اڑانا شروع کردئیے،،جسے دیکھ کر لوگ کارلز بیڈ کے مقام پر بہت زیادہ محظوظ ہوتے رہے، ڈرون کے انداز میں ان پتلوں کے بنانے والے امریکی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے یہ جہاز دونوں صدارتی امیدواروں کے بیانات سے متاثر ہوکر بنائے ہیں،، اور اس نے اس طریقہ سےان سیاسی رہنماؤں کے نظریات پر تنقید کرنے کی کوشش کی ہے