نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل آج کراچی بلیوز اور کراچی وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنائے ۔افتخار احمد اٹھہتر،انور علی چوبیس اور انور زماں تیئس رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کراچی وائٹس کی جانب سے فراز احمد نے دو جبکہ تابش خان اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی وائٹس نے ہدف باآسانی دو وکٹ کھو کر پورا کر لیا ۔اسد شفیق دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست بانوے رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے ۔زین عباس نے انسٹھ رنز بنائے ۔دوسرے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چھے وکٹ پر ایک سو ستائیس رنز بنائے ۔سلمان بٹ پچپن رنز بنا کر نمایاں رہے حسین طلعت نے تیس رنز بنائے ۔کراچی بلیوز کی جانب سے سعید اجمل نے تین رومان رئیس نے دو جبکہ محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی ۔کراچی بلیوز نے ہدف بارہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔شاہ زیب حسن نے ناقابل شکست پینسٹھ اور کپتان خالد لطیف نے اکسٹھ رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔ ایونٹ کا فائنل آج کراچی کی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا