کشمیریوں کےحق خودارادیت کوعالمی برادری تسلیم کرچکی،اب عالمی برادری کو اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی:نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل آزاد کشمیر کا دورہ کیا ، وزیراعظم کی آمد پر صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان کا استقبال کیا ، نواز شریف نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ،، جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور جنرل اسمبلی سے خطاب پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کوعالمی برادری تسلیم کرچکی،،عالمی برادری کو اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی،بھارت کا جبر اور بربریت کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، آج کشمیری اور ہم جذباتی اورغصے میں ہیں تو یہ بجاطور پر درست ہے،مجھے یقین ہے کشمیریوں کی خواہش کیمطابق مسئلہ کشمیر حل ہونےجارہا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ طاقت سے ایسی تحریکوں کو نہیں دبایاجا سکتا،مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر پربات کروں گا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقےسےاجاگرکیاجائےگا، ظلم کو مٹنا ہے اور حق کی فتح ہونی ہے،کشمیریوں کی سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے،