دوحہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور بحران پر بات چیت کے لیے تیار ہے:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی

امیر قطرشیخ تمیم نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ملاقات کی ،پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کی تشخیص کے حوالے سے ہمارا عرب ممالک کے ساتھ اختلاف ہے،اس موقع پر اینجلا مرکل نے باور کرایا کہ جرمنی کسی ایک جانب نہیں کھڑا ہو گا، ہم مملکت سعودی عرب اور امارات کے ساتھ رابطے میں ہیں،انہوں نے اس امر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک قطر کے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بحران کا حل سامنے نہیں آیا ہے،
اس سے قبل کو امیر قطر نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ دوحہ اور عرب ممالک کے درمیان بحران کے جنم لینے کے بعد امیر قطر کا پہلا بیرونی دورہ تھا۔ بعد ازاں شیخ تمیم جرمنی کے بعد پیرس میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے