تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی محبت کودلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، وہ دن دور نہیں جب(ن) لیگ اکثریتی ووٹوں سے جیتے گی، اب وہ دن دورنہیں جب (ن )لیگ اکثریتی ووٹوں سے جیتے گی، لاہور والوں نہ صرف نون لیگ کو ووٹ دینا ہے بلکہ اس ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو لاہور ماڈل ٹاون میں سابق وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس ضمنی الیکشن حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس میں پرویز رشید، پرویزملک ،شائستہ ملک سمیت مسلم لیگ کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس میں آج (اتوار کو ) ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی گئی،اس موقع پر مریم نواز نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آج( اتوار کو)کل زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لانے کی کوشش کریں۔اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ کہ اب وہ دن دورنہیں جب ن لیگ اکثریتی ووٹوں سے جیتے گی،حلقے کے عوام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور والوں نہ صرف نون لیگ کو ووٹ دینا ہے بلکہ اس ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔مشاورتی اجلاس میں کارکنان اور پارٹی رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔