نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہے۔ شیخ رشید

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے وکیلوں نے ججزکومشتعل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔نوازشریف کے مزید اکاؤنٹس کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک اوربڑا کیس ایل این جی کا قوم کے سامنے لانے جارہاہوں۔شاہدخاقان عباسی ایل این جی میں شریف خاندان کے پارٹنرہیں،دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی نے پاکستان کی ٹیکسائل انڈسٹری تباہ کردی
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تباہی میں مریم نوازکا ہاتھ ہے۔یہ کہتے تھے کہ آرمی چیف،چیف جسٹس اورڈی جی آئی ایس آئی بھی ہمارا ہے مگرانھوں نے سچائی کا ساتھ دیا۔فوج پاکستان اورجمہوریت کی بہتری چاہتی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نےچارسال میں 35 بلین ڈالرزکا قرضہ لیا۔ نوازشریف کوجیل میں ڈال کرآئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے۔انھوں نے کہا کہ این اے ایک سوبیس کے ضمنی الیکشن میں لاہوروالوں نے غلامی کی زنجیریں توڑدیں توجمہوریت مضبوط ہوگی