عمران خان نے عدالتوں کو انتحابی عمل میں گھسیٹ کر اچھا نہیں کیا۔ خرم دستگیر

گوجرانوالہ میں لیڈیز پارک ماڈل ٹاؤن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیرخاں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کا جنگی جنون بڑھتا جارہا ہے، لیکن بہادر پاکستانی فوج ہندوستان کے بڑھتے جنگی جنون کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ ہم عسکری قوت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون کے معاملے کواٹھائیں گے اوراس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان اگلے ہفتے اقوام متحدہ جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی عمل داری کا سفر کبھی ختم نہیں ہوگا
انہوں نے کہا کہ آزادی کپ کے فائنل میچ میں ہزاروں لوگ جمع دیکھے تو اللہ کا شکر ادا کیا، اللہ نے پاکستان کو پرامن کردیا ہے۔ افواج پاکستان اور عوام کی قربانی کے نتیجہ میں امن نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 ہو یا کچھی کینال کا منصوبہ، ہر ترقی پر شیر کی مہر لگے گی۔