پاکستان کے عوام ترکی کے بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے,وزیراعلیٰ شہبازشریف

ترک وزیراعظم کی پنجاب حکومت کیساتھ کم آمدنی والے افراد کیلئے رہائشی سہولتیں ،ٹرانسپورٹ،صحت ،امن وعامہ اوردیگر شعبوں میں مدد اورتعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی,
ترک و زیراعظم کا ترکی اورپاکستان کے درمیان تجارتی مراسم کو فروغ دینے کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تجویز سے اتفاق, میں آپ کو ترک حکومت اورترکی کے عوام کی طرف سے استنبول آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں,آپ کا یہ دورہ پاک ترک دوستی کو مزید استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوگا, ترک وزیراعظم, ترکی اورپاکستانی عوام عالمی مسائل پر ایک ہی طرح سوچتے ہیں,وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف, گزشتہ چار برسوں کے دوران ترکی کیساتھ تعلقات کو فروغ دینا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے, جنگ ہو یا سیلاب یا زلزلے یا کوئی اورقدرتی آفت ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیا ہے,پاکستان کے عوام ترکی کے بے پایاں تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے,دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیاں اقوام عالم کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں, پاکستان نے اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے, ترکی جیسے دوستوں کی مدد اورتعاون سے اس جنگ پر بہت جلد مکمل قابو پالیں گے, وزیراعلیٰ شہبازشریف