ہماری معیشت بہتر ہو رہی ہے, پاکستان اور امریکا نے ملکر کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ آئندہ بھی ملکر چلیں گے, اعزاز احمد چوہدری

امریکامیں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے ورلڈ افیئرزقونصل ممبران کے لیے واشنگٹن میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ ورلڈ افیئرز قونصل واشنگٹن میں قونصل ممبران اور سفارتکاروں کے درمیان رابطوں کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہتا ہے اور یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی, اس موقع پرپاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے ورلڈ افیئرز قونصل ممبران کو پاکستان کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اکانومی مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستربرسوں پر محیط پاک امریکا تعلقات میں دونوں ممالک نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مستقبل میں بھی دونوں ممالک درپیش چیلنجز کو ملکرحل کریں گے, اس موقع پر صدرورلڈ افیئرز قونصل ٹونی کولی فوسٹر نے مہمان نوازی پر پاکستانی سفیر کا شکریہ اداکیا۔ ورلڈ افیئرزقونصل کی جانب سے اعزاز چوہدری کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں