ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ہانگ کانگ کے مدمقابل ہوگی
متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ابتدائی میچ میں آج ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی جبکہ گرین شرٹس دوسرا اور آخری میچ انیس ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ایک سو سینتیس رنز سے شسکت دے دی۔ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے دوسوباسٹھ رنز کا ہدف دیا تاہم سری لنکا کی ٹیم پینتیس اوورز میں ایک سو چوبیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لیگ میچز ختم ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز اکیس ستمبر سے ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل اٹھائیس ستمبر کو شیڈول ہے۔