کراچی: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس جاری
کراچی: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جارہی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ،کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام شریک ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ کراچی کا آغاز مزار قائد پر حاضری سے کیا۔