وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس, کراچی میں جاری آپریشن پر وزیراعظم کو بریفنگ
عمران خان وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی پہنچے،، جہاں انہوں نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے ملاقات کی،ملاقات میں کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہر میں جاری منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی،، ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اور وزیراعظم عمران خان کو کراچی میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی،،