دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں شامل
امریکی ادارے کی جانب سے سال 2020 کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کردی گئی جس میں پاکستان کے تعلیمی اداروں نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی لگاتار چوتھی بار سرفہرست رہی، اسی طرح دوسرے نمبر پر کیلی فورنیا انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کیمبرج یونیورسٹی تیسرے اور رواں سال اسٹین فورڈ چوتھے نمبر پر رہی۔ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکگ بھی جاری کی گئی۔ رواں سال کے دوران ایشیاء کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ امریکی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 10 تھی۔