ڈینگی کا علاج یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں:ڈاکٹر ظفر
صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزانے کہاہے کہ ڈینگی کے مریضوں کا علاج معالجہ یقینی بنانے کے لئے وفاقی دارلحکومت کے تمام ہسپتالوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پمز میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کامعائنہ کرنے کے لئے ڈینگی وارڈ کے اپنے دورے کے دوران کہی۔معاون خصوصی نے یقین دہانی کرائی کہ ڈینگی کے مریضوں کے لئے تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔