عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم کانوٹس لے رہی ہے:شیریں مزاری
انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹرشیریں مزاری نے کہاہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پربھارتی فوج کے بیہمانہ تشدداورمظالم کانوٹس لے رہی ہے۔نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے انسانی حقوق کی مختلف عالمی تنظیموں کو لکھے گئے خطوط میں زوردیاہے کہ وہ بھارت پردبائوڈالیں کہ وہ کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ بندکرے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں اورسفارت کاری کے نتیجے میں کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری کی توجہ حاصل کررہاہے۔