آئی ایم ایف کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
حکام کے مطابق ایس او ایس مشن کی سربراہی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جنوبی و وسطی ایشیا جہاد اظہور کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیراعظم عمران خان، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے علاوہ دیگر وفاقی و صوبائی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے وفد کی ملاقات بھی آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے وفد سے شیڈول ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں معاشی صورتحال، ٹیکس وصولیوں اور بجٹ خسارے پر بات چیت ہوگی اور وفد کو بتایا جائے گا 648 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے تعاقب میں 580 ارب روپے جمع ہونے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، گیس اور بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے حکمت عملی پر کتنا عمل ہوا۔