مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 43 ویں روز میں داخل،مزید 3کشمیری شہید
بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو 43 ویں روز میں داخل ہو گیا اور قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، قابض فوج نے جنت نظیر وادی میں فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔کرفیو کے باعث وادی بھر میں سڑکیں سنسان ہیں اور کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے جبکہ راشن اور ادویہ کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں روزانہ 20 کے قریب مظاہرے کئے جاتے ہیں جبکہ 5 اگست سے وادی میں 722 احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔سوشل میڈیا اور ٹیلیفون پر بندش برقرار ہے اور عالمی سطح پر مطالبوں کے باوجود وادی میں مواصلات کا نظام مکمل طور پر معطل ہے، اور ذرائع ابلاغ پر بدستور سخت پابندیاں عائد ہیں۔