حکومت نے بجلی کی مجموعی پیداوار میں 2025 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ بیس فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے
توانائی کے وزیر عمر ایوب خا ن نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کےلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ آ ج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی مجموعی پیداوا ر میں مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی شرح کو تبدیل کرنے، قابل تجدید توانائی میں اضافے اور ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی مجموعی پیداوار میں 2025 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ بیس فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بجلی کا ترسیلی نظام بہتر کیا جارہا ہے اور حکومت نے آئندہ گرمیوں تک چھبیس ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے ذرائع کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے ، انہوں نے کہاکہ صارفین کی شکایات کے جلد ازالے کےلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اسّی ارب روپے کی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں۔