پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ہدایات کی روشنی میں اہم معاملات پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں ہوگا۔حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔مشترکہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ بل، اسلام آباد متروکہ وقف املاک بل اور دیگر بل منظوری کےلیے پیش کیے جائیں گےوزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھی ایوان میں موجود ہیں۔