منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع
لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت عالیہ میں جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اس موقع پر شہباز شریف اپنی ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باعث خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔