مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والدولیم ہنری گیٹس جونیئر 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس (ولیم ہنری گیٹس جونیئر) کے والد 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بل گیٹس نے اپنے آفیشل بلاگ میں اس بارے میں بتایا کہ ان کے والد ولیم ہنری گیٹس سنیئر (بل گیٹس سنیئر) انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہا 'ہم خوش قسمت ہیں کہ اتنے طویل عرصے تک ہماری زندگیوں میں اتنے زبردست انسان موجود رہے'۔