لیبیا نے یورپ جانے والے109 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا
لیبیا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے دارالحکومت ترپولی سےتقریبا 160 کلومیٹر مشرق میں واقع مغربی شہر زلیتن میں یورپ جانے والے 109 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے ۔وزارت نے بتایا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں میں 16 خواتین اور دو بچے شامل ہیں ، یہ افراد اریٹرین اور سوڈانی نژاد ہیں۔وزارت نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے ۔لیبیا کے حکام کے ہاتھوں سمندر میں بچائے جانے والے تارکین وطن افراد کو ملک بھر میں قائم گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے استقبالیہ مراکز میں بھیجا جاتا ہے۔