وزیراعظم جانسن نے ڈومینک راب کو وزارت خارجہ کے عہدے سے فارغ کردیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کوویڈ 19 کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کوایک مضبوط متحد ٹیم بنانے کے لیے اس میں تبدیلیاں کی ہیں۔ وزیراعظم جانسن نے ڈومینک راب کو وزارت خارجہ کے عہدے سے فارغ کرنے کے بعد انہیں وزراف انصاف کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر انصاف رابرٹ بیک لینڈ وزیر تعلیم گیون ولیمسن اور ہاؤسنگ کے وزیر رابرٹ جنریک کو بھی برطرف کردیا ہے۔ڈیڑھ سال سے جاری کرونا وبا نے برطانیہ کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ افغانستان سے برطانوی افواج کے انخلا پربھی حکومت کو تنقید سننا پڑی۔ "بریگزٹ" کے باعث سپلائی میں بڑی رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم اپنی حکومت کے لیے نیا مُحرک تلاش کرنا چاہتے ہیں۔