پاکستان میں تیل کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔فواد چو ہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے، اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی، تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔