اسٹیٹ بینک کا ایکشن، ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لیا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک نے ایکشن لے لیا، مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے نیچے آگیا۔انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 12 پیسے کی بلند سطح سے کم ہوکر 168 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی بلند ترین سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے رواں سال 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر بند ہوا تھا اور چار ماہ میں ڈالر کی قدر میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔