وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاچولستان کے مقامی کاشتکاروں کے لئے احسن اقدام
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس, اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد افضل، رکن اسمبلی چودھری محمد احسن،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی او ر متعلقہ حکام کی شرکت, ڈپٹی کمشنر بہاولپور ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاچولستان کے مقامی کاشتکاروں کے لئے احسن اقدام , چولستان میں 20ہزار مقامی کاشتکارو ں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ بنایا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ5سالہ عارضی کاشت کیلئے20 ہزار کاشتکاروں کوشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی۔ پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی۔ مزید 5ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کے لئے اراضی دی جائے گی۔ عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ چولستان کے کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وسائل پر چولستان کے لوگو ں کا بھی برابر کاحق ہے۔ چولستان کے بے زمین کسانوں کو اراضی دینے سے ان کی قسمت بدل جائے گی۔