تاجکستان سے امدادی اشیاء کے87 ٹرک طورخم سرحد کے راستے جمرود پہنچ گئے

تاجکستان سے امدادی اشیاء کے87 ٹرک طورخم سرحد کے راستے جمرود پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امدادی سامان حوالے کرنے کی تقریب میں سیاسی اور عوامی امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر امیر مقام، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر ISMATULLO NASREDIN ، ہنگامی امداد کے قومی ادارے اور وزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔تاجکستان سے انسانی امداد کی فراہمی کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔