پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کی قیمت ادا کی، دنیا ہماری مدد کو آگے آئے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں ادا کی، دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہو گا۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسا سیلاب کبھی دیکھا نہیں تھا، متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا حالات ٹھیک نہیں ، سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار 400 افراد جاں بحق ہوئے ،ہزار وں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے ہیں، سیلاب سے مویشی ، فصلیں ،گھر،بستیاں اور شہر متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے،اس سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے، کیا یہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامناکرناہوگا.