وزیراعظم! آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دور روزہ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت اور شرکا سے خطاب پر کہا ہے کہ آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔ مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔