ریلوے حکام نے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر کام شروع کر دیا

ریلوے حکام نے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر کام شروع کر دیا لاہور۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 14 فی صد اضافہ متوقع ہے، ذرائع لاہور۔ مال بردار ٹرینوں کے کرائے میں 15 سے 20 فی صد تک اضافہ ہو سکتا ہے، ذرائع لاہور۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران چوتھی بار اضافہ ہوا اربوں روپے کے خسارے کا شکار ریلوے پر مزید اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ اوسطا ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔ریلوے ذرائع ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ایک ماہ کے دوران 20 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا۔ دو ماہ کے دوران ڈیزل کی مد میں 75 روپے51 پیسے اضافہ ہوا 15 اگست کو ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے سے ریلوے حکام نے 16 اگست کو ریل کرایوں میں اضافہ کیا تھا۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد ۔گڈز ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔