پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں نگران وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے کا اضافہ کردیا، مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے کوئی میکنزم نہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔