پی آئی اے مالی بحران کا شکار،10پروازیں منسوخ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مالی بحران کے باعث اندرون ملک 10پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ، لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے اسلام آباد جانے اور آنے والی پروازیں، کراچی سے سکھر جانے اور آنے والی پروزیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے فیصل آباد جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ دوسری جانب اسلام آباد سے گلگت کے لئے پرواز پی کے 601 تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے کے بعد روانہ ہوئی۔ لاہور سے ریاض جانے والی پرواز بھی 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔