عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی ا سٹورز کےذریعے مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو140روپے کلو چینی فراہم کرے گی، پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلٹی اسٹوراور 750 فرنچائزڈ یوٹیلٹی اسٹور پر چینی دستیاب ہو گی۔چینی کی خریداری میں شفافیت کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا، ہر خاندان ایک ماہ میں 5کلو چینی حاصل کر سکے گا۔