کراچی میں جشن میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

Sep 16, 2024 | 13:03

 کراچی میں جشن میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ۔ کراچی میں منگل  کو جشن میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیاں بند ہوں گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی موڑا جائے گا اورایمپریس مارکیٹ سے ٹریفک کو زیب النسا سٹریٹ موڑاجائیگا۔اس کے علاوہ شارع لیاقت آنے والے ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائیگا۔یونیورسٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ بھیجاجائے گا جبکہ پیپلز چورنگی آنے والے ٹریفک کو شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

مزیدخبریں