انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے شروع

۔
پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے چھپن لاکھ جبکہ فاٹا میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم صوبہ میں افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیزکے ستتر کیمپوں میں بھی جاری ہے۔ مہم کے لیے سترہ ہزار سات سو سڑسٹھ ٹیمیں جبکہ فاٹا میں چار ہزار دو سو انتالیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کی موثر نگرانی کے لئے چار ہزار اڑتالیس ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاٹا میں پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور مسلح افواج کی نگرانی میں پولیو مہم جاری ہے۔ لاہورمیں سولہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ملتان شہرمیں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرےپلائےجائیں گے۔ گوجرہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی تین روزہ پولیو مہم شروع کردی گئی۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر بھی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ صحبت پورمیں پیرامیڈکل اسٹاف کے بائیکاٹ کے باعث پولیس مہم شروع نہ ہوسکی