پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 65گھروں کی تلاشی لی

پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پینسٹھ گھروں کی تلاشی لی۔ کارروائی کےدوران اٹھار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والےاداروں نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کےدوران پینتیس گھروں کی تلاشی لی گئی۔ لودھراں میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے بستی فتح پورمیں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا منکیرہ سرائے مہاجر میں سرچ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کلورکوٹ اورملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔