لاہور ہائیکورٹ نے زمیندارکی قید سے بچوں اور خواتین سمیت 8 مزدوروں کو بازیاب کرا کر آزاد کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد رضا گیلانی کےروبرودرخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پھالیہ کے علاقہ دھول راجیاں دا کے بھٹہ مالک وصیل احمد نے اس کے رشتے دار مزدوروں کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی ہے. عدالت کے حکم پر بیلف نے زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مارا کر وہاں سے چار بچوں،،دو خواتین سمیت کل آٹھ مزدوروں کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کر دیا۔عدالت نے حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے زمیندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔